Category: Ticker

#KamalPSP

دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی#DefenceDay

Read More

@KamalPSP ‎#PSP ‎#MustafaKamal ‎#JoinPSP ‎#Karachi ‎#Pakistan

معروف سیاسی و سماجی کارکن، بلاگر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی نے چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی سے ملاقات کے بعد پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی @aqeelpsp

Read More

جب مہاجر ایک تھا ہیلو کی آواز آیا کرتی تھی 51 ایم پی اے 21 ایم این اے 8 سینیٹر میئر کراچی حیدرآباد 14 سالوں کا گورنر سندھ موجود تھا اس وقت کیا کراچی اور حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہہ رہی تھی اپنے حافظے کا علاج کراؤ مہاجروں! کیا یہ پریشانیاں نہیں تھی اس وقت؟

جب مہاجر ایک تھا ہیلو کی آواز آیا کرتی تھی 51 ایم پی اے 21 ایم این اے 8 سینیٹر میئر کراچی حیدرآباد 14 سالوں کا گورنر سندھ موجود تھا اس وقت کیا کراچی اور حیدرآباد میں دودھ کی نہریں بہہ رہی تھی اپنے حافظے کا علاج کراؤ مہاجروں! کیا یہ پریشانیاں نہیں تھی اس وقت؟

عقیل احمد راجپوت

Read More

ماحولیات کے عالمی دن پر چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا بیان

ماحولیاتی تغیرات کے سبب سب سے زیادہ خطرات میں گھرے 8 ممالک میں شامل پاکستان کے نااہل و کرپٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے غلط فیصلوں کے باعث باغات کا شہر لاہور درختوں سے خالی ہو کر ’سموگ ٹریپ‘ کراچی ’ہیٹ ٹریپ‘ اور اسلام آباد ’پلوشن ٹریپ‘ میں تبدیل کردیا ہے۔

بلین ٹری سونامی جیسا اہم منصوبہ بھی کرپشن کی نظر کردیا گیا۔

نیب کے مطابق بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی۔

سندھ کی تعصب زدہ حکومت نے پہلے سندھ کو ریگستان بنایا اور اب کراچی کو صحرا میں تبدیل کررہی ہے۔

کراچی میں آخری بار درخت اور باغات میرے دور نظامت میں لگائے گئے۔

ہمارے جانے کے بعد ٹمبر مافیا، بل بورڈ مافیا، نالائق اور کرپٹ صوبائی اور بلدیاتی حکومت کے گٹھ جوڑ نے اربوں روپے کمانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کرکہ عوامی مفاد میں لگائے گئے ہزاروں درختوں کو کاٹ کر اپنی جیبیں گرم کیں۔

ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہے جس کے لیے ماحولیاتی تبدیلی بقاء کا مسئلہ ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سب سے موثر جنگ موثر بلدیاتی حکومتوں کے ذریعے لڑی جا سکتی ہے،

اختیارات اور وسائل پر قابض حکمرانوں کو اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح پر منتقل کرکہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

ہنگامی بنیادوں پر وسیع پیمانے پر شجر کاری، ساحلی پٹی کو محفوظ کرنے کے لیے مینگروز کا یقینی تحفظ، جنگلات کے کاٹنے پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے،

مرکزی شعبہ نشر و اشاعت
پاک سرزمین پارٹی

Read More

(پریس ریلیز)پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے لیاقت آباد نمبر 9 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

مورخہ،31مئی 2021

(پریس ریلیز)پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے لیاقت آباد نمبر 9 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
لیاقت آباد کی ایک مارکیٹ پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہے، اسکے باوجود لیاقت آباد بدحال اور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ لیاقت آباد یونین کونسل 34 کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے، اس گنجان ترین آبادی میں ہر گلی 8 فٹ کچرے سے ڈھکی ہوئی ہے، کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ لاپتہ ہے، لیاقت آباد میں بوسیدہ گیس لائنیں شہریوں کے لئے عزاب بن چکی ہیں، بوسیدہ گیس لائنوں سے گیس کے اخراج سے 26 مئی کو 4 بچے اپنی جانوں سے گئے، اس وقت لیاقت آباد نمبر 9 میں گیس لائنیں کچرے کے ڈھیر تلے دبی ہوئی ہیں جن میں سانپ تک موجود ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے اربوں روہے کا حساب لیا جائے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری سونامی کی بات کرتے ہیں اور بل گیٹس کو خط لکھ رہے ہیں۔ بل گیٹس گرین سے پہلے کلین کا لفظ استعمال کرتا ہے،عمران خان بل گیٹس سے گرین پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہیں مگر کلین پاکستان پر توجہ نہیں دیتے، لیاقت آباد پاکستان کی سیاست کا اکھاڑہ ہے، لیاقت آباد کا کچرا اٹھانے کے لئے پی ڈی ایم اے کو ٹاسک دیا جائے۔اس شہر سے پی ٹی آئی کے 14 ایم این اے 25 ایم پی اے ہیں،اربابِ اختیار اب تک اس علاقے میں نہیں آئے، کتنے مزید سانحات کا انتظار کر رہے ہیں،عوام کو خود اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، جب تک کھڑے نہیں ہونگے ظلم بڑھتا رہے گا۔ سندھ حکومت نے لیاقت آباد کو بے آسرا رکھا ہوا ہے تب بھی یہاں سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ارشد وہرہ کے ہمراہ پی ایس پی کے وائس چئیرمین سید حفیظ الدین پارٹی، سینئیر جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی، رکن نیشنل کونسل و ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج اور شہید ہونے والے بچوں کے والد بھی بھی موجود تھے۔ ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ گجر نالے کی صفائی کے لئے این ڈی ایم اے کو جس طرح بلایا گیا لیاقت آباد کے لئے پی ڈی ایم اے کو بلایا جائے، اب تک ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کراچی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد یہاں نہیں آئے۔جس طرح بارشوں کے بعد این ڈی ایم اے کو بلایا گیا اسی طرح ان گلیوں سے ہنگامی بنیادوں پر کچرا اٹھانے کیلئے دوبارہ بلایا جائے۔ سندھ حکومت کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کو یہاں آنے کا پابند بنائے اس علاقے کی صفائی یقینی بنائی جائے، کچرے کے ڈھیروں میں سانپ تک پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں ،شہر میں صرف اس جگہ کام ہو رہا ہے جہاں کمیشن زیادہ ملتا ہے۔ اس علاقے کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا دیگر مرکزی زمہ داران نے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور حکومت سے شہداء کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے اور زخمیوں کیلئے بہترین طبی امداد کا مطالبہ کی۔ا اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہر شخص کی آنکھیں نم تھیں

Read More

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر صدر PSP انیس قائمخانی، اراکین CEC اور نیشنل کونسل بھی موجود ہیں-

مورخہ 26 مئی بروز بدھ

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر صدر PSP انیس قائمخانی، اراکین CEC اور نیشنل کونسل بھی موجود ہیں

Read More

پاک سرزمین پارٹی نے اپنی مرکزی کمیٹی ‘ نیشنل کونسل ‘ میں دو میمبران کا اضافہ کیا ہے۔جنکے نام درج ذیل ہیں

اعلامیہ
پاک سرزمین پارٹی نے اپنی مرکزی کمیٹی ‘ نیشنل کونسل ‘ میں دو میمبران کا اضافہ کیا ہے۔جنکے نام درج ذیل ہیں ۔
1- ملک نثار احمد اعوان(مسلم لیگ ن کے سابق رہنما، )
2- نادر لطیف خلجی ( ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نائب صدر)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ دونوں ساتھی اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پارٹی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انیس احمد قائم خانی
صدر
پاک سرزمین پارٹی

Read More

پاک سرزمین پارٹی ماہ فروری میں سہراب گوٹھ پر پختونوں کا غظیم الشان جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی ماہ فروری میں سہراب گوٹھ پر پختونوں کا غظیم الشان جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے جسکی جگہ کے تعین کیلۓ آج صدر انیس قائم خانی نے اراکین cc و nc اور ذسٹرکٹ اور ٹاؤن کے ذمہ داران کے ہمراہ دورہ کیا۔

Read More